• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کا متنازع ٹوئٹ کا اعتراف ،مزید ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی۔اعظم سواتی نے متنازع ٹوئٹ کا اعتراف کر لیا،اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار سینیٹر اعظم خان سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ میں نے موبائل گھر سے باہر پھینک دیا تھا اسمیں بیٹی کے گھر کی تصویریں ہیں، جب مان رہا ہوں تو پھر ان کو کیا چاہیے،عدالت میں اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان اور علی بخاری نے اپنے مؤکل سے ملاقات کی۔دوران سماعت ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ اس کیس کی فائل کدھر ہے؟ ایف آئی اے حکام نے کیس کی فائل جج کے حوالے کی۔
اہم خبریں سے مزید