ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کا قتل کے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں ملزم محمد عصمت نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ کہروڑ ضلع لیہ نے اسکے خلاف رواں سال 22 مارچ کو قتل کا مقدمہ درج کیا عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے اور ٹرائل کورٹ کو کیس کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔