ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میڈیکل ان فٹ پولیس ملازمین کی درخواست پر انہیں پنجاب کانسٹیبلری میں نہ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر ملک طارق سلطان وغیرہ نے رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے رواں سال 22 مارچ کو ایک حکم جاری کیا گیا کہ میڈیکل ان فٹ ملازمین کو پنجاب کانسٹیبلری میں نہ بھجوایا جائےلیکن 30 ستمبر کو محکمے نے ایک غیر قانونی حکم جاری کردیا ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے۔