صحبت پور (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھڑا پانی بڑا چیلنج ہے، اس پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے.
سندھ اور بلوچستان کے وزرا اعلیٰ اور تمام متعلقہ محکمے مل کر اس کھڑے پانی کو نکالنے کے حوالہ سے حکمت عملی فوری مرتب کریں، جبکہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 88 فیصد متاثرین میں 25 ہزار روپے کی نقد رقم تقسیم کر دی گئی ہے، گھروں کے نقصان پر معاوضہ کی ادائیگی کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا، علاقہ میں کھڑا پانی فصلوں کی بوائی کیلئے بھی استعمال میں لایا جا سکے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ صحبت پور کے دورہ کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین میں 25ہزار روپے کی تقسیم کا کام 86فیصد مکمل،گھروں کے نقصان پر معاوضہ کی ادائیگی کا کام بھی جلد شروع ہوگا۔