پشاور( کرائم رپورٹر) سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور کاشف عباسی نے ضمنی انتخابات کے دوران فرائض میں غفلت برتنے والے 4پولیس اہلکاروں کو کوارٹرگارڈ میں بند کردیا ۔پشاور این اے 31میں ضمنی انتخابات کی سیکورٹی کے لئے ساڑھے پانچ ہزارسے زائد پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے تھے ا س دوران سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دو پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹس آپس میں لڑائی کررہے ہیں اس موقع پر پولیس اہلکار ان کے مابین بیچ بچاؤکرنے اورانہیں گرفتار کرنے کی بجائے انکی ویڈیو بنارہے ہیں ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر موجود تین پولیس اہلکاروں زاہد ٗاسد کامران اور اظہارکو کوارٹر گارڈ میں بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے اوران کے خلاف مزید کاروائی شروع کردی ٗتھانہ شا ہ قبول پولیس نے انتخابات کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عامرجو سابق ایم این اے کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا کو گرفتار کر لیا ہے اوراسے بھی کوارٹر گارڈ میں بند کردیا ہے ۔