پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کی 50 ویں اکیڈمک کونسل کا اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت منعقد ہوا۔ جس میں ڈینز پروفیسر ڈاکٹر احمدالرحمن سلجوقی ، پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان ، پروفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ خان ، میریٹوریس پروفیسرڈاکٹر فدا محمد ، ممبران اور منتخب ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے سیکرٹری یونیورسٹی رجسٹرار نورالہادی نے ملٹی میڈیا پر اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔اجلاس میں مشترکہ طور پر بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹیکس ڈگری پروگرام اور ڈپلومہ ان وٹرنری سائنسز کی سیٹوں میں اضافہ جبکہ بی ایس میھتس اور سٹیٹ کی ایونیگ کلاسز کو مورنگ وقت پر منتقل کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی طلبہ و طالبات کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کررہی ہیں تاکہ قوم کا مستقبل روشن ہو۔