• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ یا مولا جٹ، عمران خان بھی ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ سے متاثر

کراچی (جنگ نیوز) ”جیوفلمز“ کی پیشکش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ آج کل ہر ایک کی زبان پر ہے اور سیاستدان بھی اِس فلم کی مقبولیت سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے اور اپنے بیانات اور ریمارکس میں کہیں نہ کہیں اِس فلم کا تذکرہ کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمعرات کو سرگودھا یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب میں اُنہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ دیکھیں سندھ کا گورنر مولاجٹ لگتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید