ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے کلچرل میلے جشن ملتان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، میلے کیلئے ملک کے معروف گھڑسواروں اور نیزہ بازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،کلچرل شو کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے گزشتہ روز متی تل گورنمٹ ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم پنڈال کا دورہ کیا اورآزمائشی طور پر گھڑ سواری بھی کی اور نیرہ بازی کرکے ٹریک کا معائنہ کیا۔