• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے ایران پر پابندیاں لگا دیں

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی کمپنی اور فوجی افسران پر پابندی عائد کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے ایران کی ڈرون بنانے والی ایک کمپنی اور پاسداران انقلاب کے بریگیڈئیر جنرل سعید آغا جانی سمیت 3 سینئر فوجی افسرا ن پر پابندی عائد کردی۔ایرانی ڈرون کمپنی اور فوجی افسروں پر پابندی یوکرین جنگ میں مبینہ طور پر ڈرون فراہم کرنے کے الزام پر لگائی گئی ہے۔یوکرینی فوج کا دعویٰ ہے کہ 13 ستمبر سے اب تک 220 سے زائد ایرانی ساختہ ڈرون گرائے جا چکے ہیں۔ ایرانی فوجیوں اور کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔یورپی یونین کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کا نیا پیکیج یوکرین میں حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں تیار کیا گیا ہے۔ تاہم ایران نے روسی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔یورپی یونین کے 4سفارت کاروں اور ایک فرانسیسی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ یورپی یونین نے بعض نئی پابندیوں پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت روس کو فراہم کردہ ایرانی ساختہ ڈرون اور یوکرین کے خلاف ان کے استعمال پر ایرانی عہدے داروں کو نشانہ بنایا جا سکے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ روس نے یوکرین کے خلاف جن ڈرونز کا استعمال کیا وہ ایران میں تیار کیے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید