• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے بارش میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کے اہم ترین معرکہ کے لئے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے میلبورن میں بھر پور ٹریننگ کی، ماہرین نے اس میچ کو ہائی وولٹیج مقابلہ قرار دیا ہے۔ میلبورن میں موسم ابر آلود اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ہفتہ اور اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امکان ہے کہ اتوار کو میچ کم اوورز کا ہوسکتا ہے۔ پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن 3 گھنٹے جاری رہا جس میں بھارتی بولرز کو رنز کے ذریعے گھیرنے کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے مینٹور میتھیو ہیڈن سے مشورے لیے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پیئر کی صورت میں بیٹنگ پریکٹس کی ، دونوں بیٹرز پہلے فاسٹ بولرز اور پھر اسپنرز کے سامنے پریکٹس کرتے ہوئے باری باری بولرز کا سامنا کرتے رہے۔ نیٹ سیشن میں پاکستانی فاسٹ بولرز کا بھرپور جوش وخروش دیکھنے میں آیا ،فاسٹ بولر حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بولنگ سے ساتھی کرکٹرز بھی پریشان نظر آئے۔ جمعہ کو بارش کےدوارن بھارتی ٹیم ملبورن گراؤنڈ میں داخل ہو ئی اور اس نے بارش کے دوران ہی ٹریننگ بھی کی ۔دریں اثنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل میلبورن میں اچانک موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق میلبورن میں اچانک موسم تبدیل ہوگیا اور دھوپ نکل آئی۔گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن بھی منسوخ ہونے کی پیشگوئی کی تھی۔

اسپورٹس سے مزید