کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے بارش کے باعث نہ ہونے کی صورت میں آئی سی سی کو سات ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا،میچ میں بارش ہونےپر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا جب میچ 10 اوورز سے کم ہو، پاک بھارت میچ کے ٹکٹ صرف آدھے گھنٹے میں فروخت ہوگئے تھے، شائقین کو رقم کی واپسی کا جواز یہ بھی ہے کہ گروپ میچز کے مرحلے کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے ۔