لوٹن (شہزاد علی) آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر ملک نواز نے سنٹرل مسجد لوٹن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی نے بھی ان سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ ملک نواز نے خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، انتظامیہ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کیں ملاقات کے بعد مسجدانتظامیہ کے ابدال حبیب نے جنگ کو بتایا کہ یہ ملاقات بہت خوش آئند رہی اور مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔