• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کا تاریخی چوک یادگار گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

پشاور (وقائع نگار )پشاور کے تاریخی چوک یادگار میں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل جبکہ تغفن کے باعث راہگیروں کا گزرنا محال ہو چکا ہے تاہم متعلقہ انتظامہ چوک یادگار میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں مکمل نا کام ہو چکی ہے شہریوں نے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی چوک یادگار کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے اور شہر کے ثفافتی ویرثے کی ساکھ کو محفوظ بنائے تاریخٰ چوک یادگار میں متعلقہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، لوگوں نے چوک یادگار کو پبلک لیٹرین بنا رکھا ہے جسکے باعث تغفن پھیلا رہتا ہے اور راہگیروں گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انتہائی افسوس ناک اور قابل تشویش ہے۔ شہریوں کے مطابق متعدد بار اس سلسلے میں شکایت سیل میں شکایت بھی کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس نے متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دئے جبکہ تاریخی چوک یادگار کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہونے لگی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے فوری کارروائی کر کے چوک یادگار سے ہر قسم کی گندگی کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ،
پشاور سے مزید