• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بھانہ ماڑی کے رہائشیوں کا اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور بھانہ ماڑی کے رہائشیوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکی قیادت بھانہ ماڑی کے مشہور شخصیت عمردراز نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر عمر دراز نے طارق نامی وکیل کی طرف سے بے جا الزامات لگانے کی مذمت کی اور کہا کہ طارق نامی وکیل کا میرے بھائی امیر نواز کے ساتھ کئی سالوں سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے جبکہ میرا اپنے بھائی کے ساتھ اس معاملے میں کوئی لینا دینا نہیں۔،میرے بھائی نے 2010 میں ایک پلاٹ خریدا جس کے تمام تر کاغذات اور ثبوت موجود ہے جبکہ الزام لگایا کہ مذکورہ وکیل نے اسی پلاٹ پر قبضہ کرکے سٹامپ پیپر پر زاہد اسلم نامی شخص پر فروخت کیا اور اُلٹا میرے بھائی،مجھ پر اور میرے بیٹوں پر کئی ایف آئی آر کاٹی جبکہ وکیل زاہد اسلم کا آلہ کار بنا ہوا ہے اور میرے بیٹے جو کہ پولیس پی ایس آئی ہے اُس کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں میں نے اعلی حکام کو درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اُنہوں نے چیف جسٹس پاکستان،آئی جی پی خیبر پختونخواہ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ،کور کمانڈر اور سی سی پی او سے مطالبہ کیا کہ مجھے انصاف دلایا جائے
پشاور سے مزید