• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ اشتعال انگیزی سے گریز کرے، ایران کا انتباہ

تہران (اے ایف پی) ایران نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ وہ یوکرین میں ڈرون حملوں پر اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔ مغرب نے الزام لگایا ہےکہ روس نے یوکرین میں ایرانی ڈرونز کا استعمال کیا ہے۔ تہران نے فرانس برطانیہ اور جرمنی نے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ ایران نے یوکرین پر حملے کے لئے روس کو اسلحہ سپلائی کرنے کی تردید کی ہے۔ جبکہ روس نے بھی الزام لگایا ہے کہ یورپی ممالک سارے معاملے میں ایران پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ایران میں حجاب کی پابندی پر اخلاقی پولیس کے ہاتھوں 22 سالہ مہسا امینی کی موت کے بعد شدید احتجاج جاری ہے جس میں اب تک درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ایران نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرکے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں رعایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات جاری ہیں۔
یورپ سے سے مزید