• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی پلیئر مجاہد اسلام بٹ اور ان کے ساتھیوں کو سپرد خاک کردیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ممتاز ہاکی پلیئر مجاہد اسلام بٹ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ گورنمنٹ سنڈیمن سکول میں ادا کی گئی جس میں سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سابق وزیر طاہر محمود خان نسیم الرحمن خان سابق ناظم حاجی سمیع الرحمن کامران صابر پی آر او پی ٹی سی ایل رانا عبدالشکور حیدر لہڑی پی آئی اے کے غلام جیلانی رند حبیب اللہ کاکڑ سید احمد علی بیوٹمز کے ڈائریکٹر کامران سمیع لیکچرر عبداللہ سمیع ممتاز ادیب افضل مراد سابق سیکرٹری سرور جاوید محسن شکیل سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سرکاری افسران اور کھیل سے وابستہ افراد نے شرکت کی مرحوم ایڈووکیٹ طارق محمود بٹ پروفیسر شاہد اسلام بٹ صداقت اسلام بٹ سول ایوی ایشن کے انجینئر شرافت اسلام بٹ اسٹینڈرڈ چارڈرڈ بینک کے زاہد اسلام بٹ کے بھائی عبدالمعیز بٹ اور عبدالمعاز بٹ کے والد تھے فاتحہ محمدی اسٹریٹ فاطمہ جناح روڈ میں ہورہی ہے۔ اسٹاف رپورٹر کے مطابق قلات کے قریب ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چاروں آفیشلز مجاہد اسلام بٹ،میر محمد علی کرد ،امتیاز شاہ اور عبدالرحیم درانی کوجو خضدار میں وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کے بعد گزشتہ روز کوئٹہ آتے ہوئے قلات کے قریب المناک حادثے کا شکار ہوئے تھے ان کی میتیں پیر کی رات بی ایم سی ہسپتال لائی گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں گزشتہ روز ان کی نمازجنازہ میں سیاسی و قبائلی رہنماؤں ٗ کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید