ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب نے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر سید محمد علی مہدی کی معطلی اور تبادلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی، سیکرٹری صحت نے 10 ستمبر کو انہیں پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کیا تھا،کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سید علی مہدی کی ضلع میں پولیو مہم کے دوران کارکردگی ناقص تھی اور شہر کی مختلف یونین کونسلوں میں فرضی پولیو مہم چلانے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔