ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بستی ملوک ملتان میں پی ٹی آئی رہنما شیخ طاہر حمید قریشی کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ملتان پولیس کو شاباش دی ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور ملتان پولیس کی محنت سے کیس کو ٹریس کیا گیا، ملزمان قانون کے مطابق قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔