پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کا 114 واں سنڈیکیٹ اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت منعقد ہوا ۔ رجسٹرار نورالہادی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ، جس میں 48، 49اور 50ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاسوں کی توثیق کی گئی۔ اس کے علاوہ بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹیکس ڈگری پروگرام اور ڈپلومہ ان وٹرنری سائنسز کی سیٹوں میں اضافہ ، سٹیٹیسٹیکس اور میتھمیٹیکس کو ایوننگ سے مارننگ شفٹ میں شروع کرنے سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔اس موقع پر سنڈیکیٹ ممبران پرو وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور (چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نامزد ممبر) ، پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ بشیر پشاور یونیورسٹی، ڈپٹی سیکرٹری زراعت, لائیوسٹاک و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اصغرعلی ، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا راشد خان پائندہ خیل ، ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا جمشید خان ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کامران خان ، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمن سلجوقی ، ڈین فیکلٹی اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سرزمین خان ، ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ، ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ ، فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر فدا محمد ، چئیرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین خٹک ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید سرتاج عالم ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، لیکچرار سلیم اللہ ، ڈائریکٹر انٹرنل آڈیٹ ڈاکٹر عبدالسلام ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی ایم ایس وقار احمد خٹک ، ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف ، ٹریژرر مجاہدالدین نے شرکت کی. وائس چانسلر نے تمام سنڈیکیٹ ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جس کی تعلیم و تحقیق اور تربیت پر توجہ کی اشد ضرورت ہے۔ یونیورسٹی طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی مواقع فراہم کررہی ہیں تاکہ مطالعہ کے ساتھ ان کی جسمانی نشوونما بھی پروان چڑھے۔