پشاور ( وقائع نگار)مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے اپنے زیر صدارت بی سی اے کے اجلاسمیں آرکیٹیکٹ کی غیر موجودگی کے باعث ڈائریکٹر ایسٹ کے تمام نقشے مستر د کردئیے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ارشد علی زبیر، ڈائریکٹر ایسٹ سید وقاص علی شاہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد اویس خان،ڈائریکٹر اسٹیٹ منجیمنٹ میاں انیس الرحمان ،ایکسین ہدایت اللہ، رحمان خٹک، چیف بلڈنگ انسپکٹر عدنان خان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر چیف بلڈنگ انسپکٹر عدنان نے 18 رہائشی اور 8 کمرشل نقشے پیش کئے جس پر مئیر زبیر علی اور ڈائریکٹر جنرل ارشد علی زبیر نے نقشوں کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے کہاکہ آرکیٹیکٹ کہا ں ہے تو آرکیٹیکٹ اجلاس میں موجود نہیں تھے جس پر پر زبیر علی نے تمام نقشے مسترد کرتےہوئے ہدایت جاری کی کہ آرکیٹیکٹ کی موجودگی کے بغیر کوئی نقشہ پاس نہیں ہوگا نقشے منظوری کیلئے آرکیٹیکٹ کواجلاس میں بلایا کریں تاکہ ان سے نقشوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں اور اس حوالے سے نقشوں کے تمام تفصیلات حاصل ہوں، پشاور میں بے ہنگم تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے اور او ر نقشوں کے برعکس تعمیرات کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تعمیرات کے وقت تعمیراتی کاموں کو چیک کیا کریں اور جہاں پر بھی نقشوں کے خلاف تعمیرات ہو توا سے روکیں اورانکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔