• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحاج شبیر مغل ملنسار اور مہمان نواز شخصیت تھے، مولوی رفیق فاروقی

برمنگھم( نمائندہ جنگ) الحاج شبیر مغل اعلیٰ اخلاق کے حامل،ملنسار اور مہمان نواز شخصیت تھے۔ انکی اچانک موت پر گہرا دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔ اللہ کریم اپنے پیارے حبیب صلعم کے صدقے انکی آخرت کی منازل آسان فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار مولوی محمد رفیق فاروقی نے الحاج شبیر مغل کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں کیا۔اس موقع پر قاری شوکت محمود، محمد خالد، ہارون شبیر، محمد نعیم مغل،شاہد اسرار مغل، محمد اشفاق مرزا اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اس ماہ مبارک کے صدقے انکی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ہو، حاجی شبیر مغل آف براہٹلوی پوٹھہ والے نماز عصر کی جماعت کے بعد مسجد میں بیٹھے تھے کہ ان کو دل کا جان لیو دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔شبیر مغل انتہائی نیک اور اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے۔ سعودی عرب میں طویل عرصہ تک حصول روزگار کے سلسلہ میں مقیم رہے اور بچوں کو اعلی تعلیم دلائی۔ سعودی عرب سے واپسی پر میرپور میں ہی مقیم تھے۔ یاد رہے براہٹلہ کے معروف سائنس ٹیچر عبدالرؤف مغل، ڈاکٹر ظہیر مغل، الیکٹریشن زائد مغل کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر مہتاب ظہیر، احسن ظہیر کے تایا ابو تھے۔ براہٹلہ پوٹھہ والے نعیم کوثر مغل اور ندیم کوثر مغل کے بہنوئی تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم حاجی شبیر کی مغفرت اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین
یورپ سے سے مزید