• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجود کوڑا کرکٹ جلانے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفتیش شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس کی مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں، متعدد گرفتار، مقدمات درج، تھانہ مظفر آباد پولیس نے کوڑا جلانے پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی، تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم سرفراز اور محمد اسلم کو گرفتار کر کے 2 پسٹل مع 5 گولیاں برآمد کرلیں، صدر شجاع آباد پولیس نے بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بازو توڑ نے کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تھانہ نیو ملتان پولیس نے شہری کے گھر میں گھس کر لڑائی جھگڑا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے سڑک کے درمیان ٹرک کھڑا کر کے روڈ بلاک کرنے کے الزام میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ چہلیک پولیس نے عدالت میں جعلی ضمانتی فرد جمع کروانے کےالزام میں دو نوسز بازوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ گلگشت پولیس نے لین دین کے معاملات میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے اور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، تھانہ قطب پور پولیس نے بجلی چوری کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کارروائی شروع کر دی۔
ملتان سے مزید