• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقلی مسٹر بین زمبابوے بھیجنے کے پیچھےحقیقت کیا ہے؟

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور زمبابوے کے میچ سے قبل ہی ’مسٹر بین‘ اور ’پاک بین‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

لیکن گزشتہ روز پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں اہم میچ میں ناقابل یقین شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین مزے مزے کے میمز بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بلاآخر زمبابوے نے اپنا بدلہ لے لیا اور مسٹر بین ہی پاکستان کے ہارنے کی اصل وجہ ہیں۔

مسٹر بین عرف پاک بین کی حقیقت کچھ اس طرح ہے کہ 2016 میں زمبابوے کے دارالحکومت میں ہرارے کے ایگزیبیشن پارک میں ایک زرعی شو منعقد ہوا تھا۔


اس شو میں پاکستانی کامیڈین آصف محمد عرف مسٹر پاک بین کو مدعو کیا گیا تھا، جو مسٹر بین (روون اٹکنسن) کے ہم شکل ہیں۔

مسٹر پاک بین نے اس شو میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیئے تھے کہ آج بھی ان کے ذہن میں اس شو کی یادیں تازہ ہیں۔

اب حالیہ میچ سے قبل زمبابوے کرکٹ کے کچھ مداح اسی شو کو یاد کرتے ہوئے پی سی بی کی ایک پوسٹ پر کمنٹ میں تفریحاً لکھا کہ اس میچ میں زمبابوے اپنا بدلہ لے گا بارش کے سوا کوئی بچا نہیں سکے گا۔

2016 کے زرعی شو سے چند تصاویر جھلکیاں
2016 کے زرعی شو سے چند تصاویر جھلکیاں 

اسی مداح کے کمنٹ پر سوشل میڈیا صارفین مسٹر بین کو ٹرول کرنے لگے جس پر اب صدر زمبابوے اور وزیر اعظم پاکستان نے بھی اپنا حصّہ ڈالا تو اس ٹرولنگ نے مزید طول پکڑلیا۔


خاص رپورٹ سے مزید