ملتان (سٹاف رپورٹر )ن لیگ کے ڈویژنل سیکرٹریٹ گلگشت میں مریم نواز کی 49 ویں سالگرہ تقریب ہوئی،ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید،ملک انور علی،عثمان خان بابر نے کہا ہے کہ فتنہ خان کے سائفر سمیت تمام جھوٹ پوری قوم کے سامنے آشکار ہوگئے ہیں اس لئے عمران خان اپنے کئے کی قوم سے معافی مانگیں،دریں اثنا لیگی رہنما فرحان انصاری نے مریم نواز کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر چیئرمین میاں نواز شریف جانثار تحریک ملک رمضان اعوان، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ ویمن ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، ہارون انجم، ملک نوید، جمیل عباسی، تسلیم قریشی، رانا تنویر، معراج خالد اور دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔