• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے

لندن (این این آئی)لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف اور لیگی کارکنان آمنے سامنے آگئے،احتجاج کے دوران اسکاٹ لینڈ پولیس نے پی ٹی آئی سپورٹر کو گرفتار کرکے بعد میں رہا کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنراوین اسٹریٹ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے حامی آمنے سامنے آگئے جس کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹر مظاہرین کو پْرسکون رہنے کی تلقین کرتے رہے۔پی ٹی آئی کے حامیوں نے عمران خان کے لانگ مارچ سے اظہار یکجہتی کے لیے ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، بعد ازاں لیگی کارکن بھی اپنے قائد سے یکجہتی کے لیے ایون فیلڈ کے باہر جمع ہوئے اور جوابی نعرے لگانا شروع کردئیے۔دونوں جماعتوں کے کارکنان معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام ایک دوسرے پر لگاتے رہے، جب احتجاج میں شدت آئی تو مقامی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر کو حراست میں لے لیا اور ہتھکڑی لگادی، اس کی والدہ نے بیٹے کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے اس کو رہا کردیا۔

یورپ سے سے مزید