اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک کے بعد سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے پر غور شروع کردیاہے۔ذرائع کے مطابق درخواست کی تیاری پر کام جاری ہے اورسوموار 31 اکتوبرکو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک اور لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی اور فساد پھیلانے سے متعلق شواہد کو بھی درخواست کا حصہ بنایا جائے گا۔