اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے بنائی گئی خصو صی کمیٹی کے ممبران کی تعداد بڑھا دی ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سر بر اہی میں کمیٹی میں 9ارکان شامل کئے گئے تھےاب یہ تعداد 13 کر دی گئی ہے ۔کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لئے قائم کی گئی ہے۔