اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم کو آج طلب کر لیا ہے، ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے سینیٹر شہزاد وسیم کو آج صبح دس بجے طلب کیا ہے ڈی جی ہیومن رائٹس سیل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے حکم کے مطابق آپکی جانب سے لکھے گئے خط پر معلومات اکٹھی کی گئیں اس حوالے سے پیش ہو کر اپنا موقف بیان کریں، شہزاد وسیم سمیت پی ٹی آئی سینیٹرز نے 17 اکتوبر کو چیف جسٹس کو خط لکھا تھا جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے بارے تفصیل دی گئی تھی خط میں سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔