• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ناقص سلانٹی، چپس اور پاپڑ فیکٹری سیل

پشاور (جنگ نیوز)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ناقص سلانٹی، چپس اور پاپڑ فیکٹری کو سیل کر تے ہوئے مالک کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انیس الرحمٰن نے رنگ روڈ پرسلانٹی، چپس اور پا پڑ بنانے والی فیکٹری کا معائنہ کیاجس میں صفائی کی ناقص صورتحال ‘غیر معیاری آئل کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرشفیع اللہ خان نے سلانٹی، چیس، پاپڑ اور دیگر فیکٹری مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنی فیکٹری میں صفائی کی حالت بہتر بنائیں اور حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی جبکہ گرفتار فیکٹری مالک کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسروں کو اپنے علاقوں میں سلانٹی و چپس بنانے والی فیکٹریوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔
پشاور سے مزید