• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ ہوگا؟

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن او ڈونل نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاک بھارت ٹیسٹ میچ کا منصوبہ ہے۔ دونوں ممالک آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ البتہ پی سی بی ذرائع نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی خبر کوئی بھی دے سکتا ہے ، لیکن ایسا کوئی پلان نہیں۔ فیوچر ٹور پروگرام میں تو ایسی کوئی گنجائش بھی نہیں رکھی گئی ، آنے والے دنوں کے شیڈول کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔ سائمن او ڈونل نے کہا کہ بھارت، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز یا بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 23 اکتوبر کو آسٹریلوی سرزمین پر پاک بھارت میچ جذبات سے بھرپور تھا ، نیوٹرل مقام پر 90 ہزار سے زائد افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا جو انتہائی غیرمعمولی تھا۔

اسپورٹس سے مزید