بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے Z-20 یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر نے جدت، بناوٹ اور ساخت کے معاملے میں امریکا کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے کیونکہ اس میں وہ خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو امریکی ہیلی کاپٹر میں نہیں ہیں۔ زی ٹوئنٹی ہیلی کاپٹر بنانے والے چیف ڈیزائنر ڈینگ جن گوہی نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر فورتھ جنریشن ہیلی کاپٹر ہے جس میں ایسی کئی ٹیکنالوجیز ہیں جو بلیک ہاک میں نہیں ہیں۔