بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے مغربی ممالک کی جانب سے روس کو درپیش خطرات کے پیش نظر روس کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا ہے۔چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور نیٹو مل کر روس کو دیوار سے لگانے کی سازش کررہے ہیں ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ ہم خطرے کی ہر گھڑی میں ماسکو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مغربی ممالک کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر دونوں ممالک کے حکام نے اپنی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔