• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام اب احتجاج نہ کریں، ایرانی پاسداران کا انتباہ

تہران ( نیوز ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ اب کوئی سڑک پر نکل کر احتجاج نہ کرے۔ حسین سلامی کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ ، اسرائیل اور یورپی ممالک نے ایران کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بدامنی کا منصوبہ بنایا ہے۔ عوام اس کا حصہ نہ بنیں۔ سیکورٹی فورسز ملک و قوم کے دفاع کے لیےتیار ہیں۔ یاد رہے کہ ایران میں 22سالہ مہسا امینی کی دوران حراست موت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید