• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے زمینی مشاہدے کیلئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین نے سائنسی تجربات اور زمین کے تفصیلی مشاہدات کے لیے تیار کردہ چیان کلاس ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیٹلائٹ کو لانگ مارچ2ڈی راکٹ کے ذریعے صحرائے گوبی میں چیچوان سیٹلائٹ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ لانچ کے بعد راکٹ نے کامیابی سے سیٹلائٹ پر مدار میں پہنچادیا۔ یہ سیٹلائٹ خلائی ماحول کا مشاہدہ کرنے کے اور مدار میں ٹیکنالوجیز کو جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ لانچ لانگ مارچ راکٹوں سے 445 مشن انجام دیے گئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید