• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 سالہ کورین گلوکار ہیلووین پارٹی میں بھگڈر مچنے سے ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی کوریا کا معروف اداکار و گلوکار لی جیہان ہیلووین پارٹی میں بھگدڑ مچنے کے نیتجے میں ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے دارالحکومت، سیول  کے علاقے ایٹاون میں ہیلووین تقریب کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں 24 سالہ کے پاپ گلوکار لی جیہان بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ایٹاون میں ہیلووین پارٹی کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں تقریباً 160 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے 31 اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

جنوبی کوریا میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث تین سال بعد یہ ہیلووین تہوار منایا جا رہا تھا، اسی لیے شرکاء کا جوش و خروش بھی زیادہ تھا۔

دوسری جانب بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کو ایٹاؤن میں ہیلووین تقریب کے میں بھگدڑ مچنے سے 154 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں 26 غیر ملکی اور کم از کم چھ کم عمر بچے بھی شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید