لندن ( پ ر)آل پاکستان کرسچن لیگ کے رہنما اور پاکستان مینارٹی کے نواز سلامت نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے خاندان کو انصاف ملنا چاہئے، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایک ایسا کمیشن بننا چاہئے جس میں، پاکستان سے کچھ صحافی، وکلا، ہائی کورٹ کے ججز کے علاوہ، اقوام متحدہ اور یورپین یونین سے بھی کچھ لوگوں کو شامل کیا جائے، موجودہ حکومت کے بنائے کمیشن کو جب ارشد شریف کی ماں اور ان کی اہلیہ نے مسترد کر دیا ہے تو عوام اس کو کیسے قبول کرے گی، نواز سلامت نے کہا پاکستان کے مسیحی ارشد شریف کی شہادت پر رنجیدہ ہیں اور ارشد شریف کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔