• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کیخلاف بھی امپائرز کے دو فیصلے بھارت کے حق میں چلے گئے

برسبین (جنگ نیوز) بھارت بنگلہ دیش میچ کے بعد امپائرنگ ایک بار پھر زیر بحث آگئی۔ پاکستان کے طرح بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن بھی نوبال کے معاملے پر امپائر سے الجھتے نظر آئے۔میچ میں امپائرز کے دو غیر معمولی فیصلے بھارت کے حق میں گئے۔ جنوبی افریقا کے امپائر مرے اریسمس کا پہلا فیصلہ تب متنازع بنا جب انہوں نے کوہلی کے مطالبے پر 16ویں اوور میں بنگلہ دیشی بولر حسن محمود کی آخری گیند نو بال قرار دیکر اور فری ہٹ دے دی گئی۔ دوسرا متنازع فیصلہ تب دیکھنے میں آیا جب بارش کے فوری بعد کھیل کو دوبارہ شروع کیا گیا۔ اس موقع پر بنگلہ دیش7اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66رنز بناکرکا ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت سے 15رنز آگے تھا۔ دوبارہ میچ شروع ہوا تو پہلی گیند پر بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس پھسل گئے اور اگلی ہی گیند پر رن آئوٹ ہوگئے۔

اسپورٹس سے مزید