لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا 50رکنی وفد 7؍ نومبر کو کرتارپور پہنچے گا اور وزیراعظم مودی کی طرف سے پھولوں کی چادر بھی لے کر آئیں گے۔ نئی دہلی میں بی جے پی کے ذرائع نے فون پر جنگ کو بتایا کہ کرتارپور راہداری کے ذریعے جانے والے بی جے پی کے وفد میں بھارتی پنجاب کےارکان اسمبلی اور امریندر سنگھ کے سابقہ دور میں کابینہ کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کا وفد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے پھولوں کی چادر گوردوارہ میں نذر کی جائے گی۔