• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے احکامات پر غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائیاں جاری

کراچی(این این آئی) سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کیخلاف انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری رہیگا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کا عملہ بلاتفریق قابضین کیخلاف موثر آپریشن کر رہا ہے ، شہریوں کی شکایات پر گلستان جوہر بلاک 6میں غیرقانونی بانڈری وال اور ایکسٹرا لینڈ پر تعمیر ناجائز تعمیرات کو ڈی جی کے ڈی اے کی ہدایات پر مسمار کردیا گیا ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کی ہدایات پر واگزار کرائی اراضی کو اصل شکل میں بحال کیا جائیگا اور کے ڈی اے اراضیوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے عملد رآمد کو جاری رکھا جائیگا، کارروائی کے موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد شکیل ، محکمہ اسٹیٹ ایند انفورسمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد شہزاد و دیگر متعلقہ افسران و عملہ موجود تھا۔
ملک بھر سے سے مزید