پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی زیر صدارت ریونیو کے حوالے سے ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق، اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم، اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عزا ارشد، اسسٹنٹ کمشنر نادیہ نواز ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیٹا بیس)،تحصیلداران، سب رجسٹراران اور دیگر ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریونیو کیسز، انتقالات، کورٹ کیسز،سروس ڈیلیوری سنٹرز میں سروسز کی فراہمی ، کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ اور دیگر ریونیو اُمور پر تفصیل سے بات چیک کی گئی۔ ڈپٹی کمشنرپشاور نے ریونیو سٹاف کو زیر التوا ء کورٹ کیسزکو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے ریونیو سٹاف پر زور دیا کہ زیر التواء انتقالات کو بھی جلد از جلد افسران بالا کو پیش کرتے ہوئے منظور کیا جائے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر( ڈیٹابیس )کو ہدایت کی کہ سروس ڈیلیوری سنٹرز میں سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرتے ہوئے ان کے ریونیو کے کام جلد از جلد نمٹائے جائیں ۔ انھوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں پٹوار خانوں کا مسلسل دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ کا معائنہ کریں اور سائلین کے مسائل کو موقع پر حل کیا جائے