کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کےوی ایس ایس ملازمین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور سے اپیل کی ہے کہ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے برطرف ملازمین کے ایجنڈے میں ان کے معاملے کو بھی رکھا جائے پی أئی اے کے وی ایس ایس ملازمین کا کہنا ہے کہ عمران خان کےدور حکومت میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے نام پر انہیں جبری طور پر ملازمت سے فارغ کیا گیا انہیں پیپلز پارٹی کے ادوار میں بھرتی ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا تھا اور جو کافی عرصے سے ملازمت کی بحالی کے لیے اپیلیں اور احتجاج بھی کرتے ر ہے ہیں ۔