• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں حملے کے دوران چار پولیس اہلکار ہلاک

تہران (اے ایف پی) ایران میں کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان،بلوچستان میںایک حملے کے دوران4پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں، دوسرے واقعے میں پاسداران انقلاب نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سیستان میں پولیس کے سربراہ میجرعلی رضا صیاد نے ایران کےسرکاری خبررساں ادارے ارنا نیوز کو بتایا کہ افسوسناک واقعہ سیتان صوبے کے ایرانی شہر بامپور ہائی وے پر ایک ٹریفک پولیس اسٹیشن میں پیش آیا، سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریزرو پولیس کے درمیان ذاتی تنازع کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔
یورپ سے سے مزید