لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر پارلیمانی امور، کوآپریٹوز و تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر داتو طیب اکرام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ داتو طیب اکرام اس سے پہلے ہاکی کے کھیل کی متعدد تنظیموں کے عہدیدار رہے ہیں اور امید ہے کہ ان کے صدر بننے سے ہاکی کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔