• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے قائم ابابیل فورس کی مانیٹرنگ شروع

پشاور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز پشاورکاشف آفتاب عباسی کے حکم پر شہر بھر میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے قائم ابابیل فورس/ رائیڈرز کی آن لائن مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے ،اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز نے کنٹرول روم کا دورہ کرکے آن لائن مانیٹرنگ کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے تھانہ فقیر آباد، تھانہ شرقی اور کنٹرول روم کا دورہ کیا ، دورے کے دوران ایس پی کینٹ محمد اظہر بھی ان کے ہمراہ تھے ،ایس ایس پی آپریشنز نے حوالات تھانہ بلڈنگ، رہائشی بیرکس سمیت مختلف سیکشنز اور شعبہ تفتیش کامعائنہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے تھانہ ریکارڈز، رجسٹرات اور تکمیلات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جبکہ بعدازاں کنٹرول روم دورہ کے موقع پر کنٹرول روم انچارج نے کاشف آفتاب عباسی کو مختلف سیکشنز اور اس کی کار کردگی کے بارے میں بریفنگ دی،انہوں نے کنڑول روم سے مختلف رائیڈرز سکواڈ، ابابیل سکواڈ کی پوزیشن معلوم کی اور آن لائن مانیٹرنگ عمل کی نگرانی کی۔انہوں نے تھانوں میں سائلین سے بات چیت بھی کی اور ان سے مسائل دریافت کئے اورمحررعملہ کو سائلین کے مسائل کے بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔
پشاور سے مزید