• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور بھارتی اداکار جم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسا

بھارت ریاست کرناٹک کے مشہور اداکار پونیت راجکمار، راجو شری واستو اور سدھارت شکلاء کے بعد ایک اور بھارتی اداکار ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔

پونیت راجکمار 46 سال کی عمر میں گزشتہ برس جم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث جہاں فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

پونیت راجکمار سے 2 ماہ قبل سدھارت شکلاء صرف 40 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث اپنے مداحوں کو دنیا میں افسردہ چھوڑ گئے تھے۔

رواں برس مزاحیہ اداکار راجو شری واستو کو جم میں ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا تھا، انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا، چند دن کے علاج کے دوران اُن کی طبیعت نہیں سنبھلی اور وہ بھی دنیا سے چل بسے۔

آج بھارتی میڈیا سے خبر آئی ہے کہ مشہور بھارتی ڈرامے ’کسوٹی زندگی کی‘ کے 46 سالہ اداکار سدھانتھ سوریاونشی کی ہارٹ اٹیک سے موت واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سدھانتھ سوریاونشی کو پونیت راجکمار اور راجو شری واستو کی طرح جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا، انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اداکار نے ممتا، قیامت، ورودھ، کیا دل میں ہے، زمین سے آسمان تک اور کسوٹی زندگی کی جیسے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید