لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نےتحریک انصاف لانگ مارچ کو فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ درخواست پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ،جسٹس جواد حسن کے مطابق پیر کو تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے ۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔