• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامساعد حالات میں حکومت نے عوام کیلئے بہتر بجٹ پیش کیا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ نامساعد حالات میں حکومت نے عوام کے لئے بہتر بجٹ پیش کیا ہے،موجودہ حکومت نے جن حالات میں اقتدار سنبھالا تھا، صرف دوسال کے عرصے میں وہ ملکی معیشت کو درست سمت پر لانے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کا تمام تر سہرا مسلم لیگ ن کے سر ہے،حکومت کی سخت اور انتھک محنت کے نتیجے میں ملک کے معاشی حالات میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے،بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ خوش آئند ہے، اس کا اطلاق نجی اداروں پر بھی ہونا چاہئے، وہ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، بجلی کے حوالے سے ریلیف خوش آئند ہے،پنشن میں اضافہ ریٹائر ملازمین کو فائدہ ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید