• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ڈی اے رہنما مرتضیٰ جتوئی کی توہین عدالت کی درخواست مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جی ڈی اے رہنما مرتضی جتوئی کی توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے گھر پر حملہ کرنے اور جلاو گھیراؤ کے الزام میں درج مقدمات کی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ سندھ کے گھر پر حملے سے متعلق جی ڈی اے رہنما مرتضی جتوئی کی پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر عمر سومرو نے کہا کہ ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے نومبر 2014میں نئے مقدمات درج کرنے سے روکا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود نئے مقدمات درج کر کے توہین عدالت کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید