• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی پبلک سروس کمیشن امتحانی نظام کی آٹومیشن کا منصوبہ منظور

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )نئے ترقیاتی منصوبہ میں وفاقی پبلک سروس کمیشن کی کے امتحانی نظام کی آٹومیشن اور ان ہائوس ڈیجٹلائیزیشن کیلئے تین ارب روپے کے منصوبہ کی منظوری دی گئی ہے تاہم اگلے مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبہ کیلئے صرف نو کروڑ 53لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔سلام آ باد سٹاف ویلفیئر ورکنگ ویمن ہاسٹل کیلئے 10کروڑ ،خواتین افسروں کیلئے نئی رہا ئش گاہوں کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ مختص , اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری تین ترقیاتی منصوبوں کیلئے 40کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ان منصوبوں کی مجموعی لاگت تیرہ ارب 31کروڑ روپے ہے۔
ملک بھر سے سے مزید