• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر تعلقہ ڈیپلو اسپتال سے برطرف ملازمین کو بحال کردیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے تھرپارکر تعلقہ ڈیپلو کے سرکاری اسپتال سے ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے 4 ملازمین کی بحالی کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تھرپارکر تعلقہ ڈیپلو کے سرکاری اسپتال سے ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ اپیل کنندگان کے وکیل ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملازمین کو 2015 میں میرٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔ سیاسی اثرورسوخ والے ملازمین کو رکھ کر اپیل کنندگان کو فارغ کردیا گیا۔ ملازمین کو نوکری دے کر فارغ کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

ملک بھر سے سے مزید